سنن النسائي - حدیث 4667

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ فَضْلِ الْمَاءِ صحيح أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ حَجَّاجٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ أَبَا الْمِنْهَالِ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ إِيَاسَ بْنَ عَبْدٍ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَبِيعُوا فَضْلَ الْمَاءِ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4667

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل زائد اور فالتو پانی بیچنا صحابی رسول حضرت ایاس بن عبد رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں زائد پانی نہ بیچو کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فالتو پانی بیچنے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح : جس طرح اللہ تعالیٰ نے پانی مفت اور و افر مہیا فرمایا ہے، اسی طرح ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی ضرورت سے زائد پانی لوگوں کو مفت لے جانے دیں، خصوصاً کسی پیاسے انسان یا حیوان کو کسی صورت بھی پانی استعمال کرنے سے روکنا جائز نہیں۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے پانی مفت اور و افر مہیا فرمایا ہے، اسی طرح ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی ضرورت سے زائد پانی لوگوں کو مفت لے جانے دیں، خصوصاً کسی پیاسے انسان یا حیوان کو کسی صورت بھی پانی استعمال کرنے سے روکنا جائز نہیں۔