سنن النسائي - حدیث 4623

كِتَابُ الْبُيُوعِ اسْتِسْلَافُ الْحَيَوَانِ وَاسْتِقْرَاضُهُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ هَانِئٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ يَقُولُ بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ أَجَلْ لَا أَقْضِيكَهَا إِلَّا نَجِيبَةً فَقَضَانِي فَأَحْسَنَ قَضَائِي وَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ يَتَقَاضَاهُ سِنَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوهُ سِنًّا فَأَعْطَوْهُ يَوْمَئِذٍ جَمَلًا فَقَالَ هَذَا خَيْرٌ مِنْ سِنِّي فَقَالَ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ قَضَاءً

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4623

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب:۔ کسی سے حیوان قرض لینا حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک جوان اونٹ دیا تھا۔ میں اس کی ادائیگی کے سلسلے میں آپ کے پاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔ ضرور میں تجھے اس کی جگہ ایک (بہترین) بختی اونٹنی دوں گا۔‘‘ پھر آپ نے مجھے وہ دی اور بہت اچھی دی۔ اسی طرح آپ کے پاس ایک اعرابی اپنا ایک خاص عمر کا اونٹ لینے آیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس کو کوئی اونٹ دے دو۔‘‘ لوگوں نے اس کو پوری عمر کا اونٹ دے دیا۔ وہ اعرابی کہنے لگا: یہ تو میرے اونٹ سے بہت بہتر ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو ادائیگی میں بہترین ہے۔‘‘
تشریح : ’’بختی‘‘ یہ ایک اچھی قسم کے اونٹ ہوتے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ تجھے تیرے اونٹ سے بہتر اور عمدہ اونٹنی دوں گا۔ اونٹنی کے لحاظ سے مذکر اونٹ کے برابر ہوتب بھی قیمتی شمار ہوتی ہے۔ ’’بختی‘‘ یہ ایک اچھی قسم کے اونٹ ہوتے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ تجھے تیرے اونٹ سے بہتر اور عمدہ اونٹنی دوں گا۔ اونٹنی کے لحاظ سے مذکر اونٹ کے برابر ہوتب بھی قیمتی شمار ہوتی ہے۔