كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ مَا يُشْتَرَى مِنَ الطَّعَامِ جُزَافًا قَبْلَ أَنْ يُنْقَلَ مِنْ مَكَانِهِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَبْتَاعُونَ الطَّعَامَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الرُّكْبَانِ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَبِيعُوا فِي مَكَانِهِمْ الَّذِي ابْتَاعُوا فِيهِ حَتَّى يَنْقُلُوهُ إِلَى سُوقِ الطَّعَامِ
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: اندازاً خریدا ہوا غلہ (پہلی جگہ سے) منتقل کیے بغیر بیچنے کی ممانعت کا بیان حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں لوگ تجارتی قافلوں سے غلہ کریدتے تھے۔ آپ نے انھیں منع فرمایا کہ اسی جگہ اسے فروخت کریں جہاں وہ خریدا گیا تھا کہ وہ اسے غلہ منڈی میں منتقل کر لیں۔