سنن النسائي - حدیث 4593

كِتَابُ الْبُيُوعِ أَخْذُ الْوَرِقِ مِنَ الذَّهَبِ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَافَى عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ رُوَيْدَكَ أَسْأَلُكَ إِنِّي أَبِيعُ الْإِبِلَ بِالْبَقِيعِ بِالدَّنَانِيرِ وَآخُذُ الدَّرَاهِمَ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَ بِسِعْرِ يَوْمِهَا مَا لَمْ تَفْتَرِقَا وَبَيْنَكُمَا شَيْءٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4593

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: سونے کی جگہ چاندی لینا حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ذرا سنیے! میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں مقام بقیع میں دیناروں کے ساتھ اونٹ کی قیمت طے کرتا ہوں، پھر میں دیناروں کی بجائے دراہم لے لیتا ہوں۔ (کیا یہ جائز ہے؟) آپ نے فرمایا: ’’تو اس دن کے بھاؤ کے حساب سے لے لے تو کوئی حرج نہیں بشرطیکہ جدا ہوتے وقت تمہارا آپس میں کچھ لین دین باقی نہ ہو۔‘ـ‘
تشریح : مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۵۸۶ کا فائدہ۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۵۸۶ کا فائدہ۔