سنن النسائي - حدیث 4578

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الْقِلَادَةِ فِيهَا الْخَرَزُ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ أَصَبْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَهَا فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ افْصِلْ بَعْضَهَا مِنْ بَعْضٍ ثُمَّ بِعْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4578

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: ایسے ہار کو سونے کے عوض خریدنا جس میں سونے کے علاوہ موتی اور منکے بھی ہوں حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جنگ خیبر کے دن مجھے ایک ایسا ہار ملا جس میں سونے کے علاوہ موتی اور منکے بھی تھے۔ میں نے اسے بیچنے کا ارادہ کیا۔ یہ بات نبی اکرم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ نے فرمایا: ’’اس کے اجزا الگ الگ کر کے بیچ۔‘‘