سنن النسائي - حدیث 4575

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَصُرَ عَيْنِي وَسَمِعَ أُذُنِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ النَّهْيَ عَنْ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ بِالْوَرِقِ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تَبِيعُوا غَائِبًا بِنَاجِزٍ وَلَا تُشِفُّوا أَحَدَهُمَا عَلَى الْآخَرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4575

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: سونے کی بیع سونے کے ساتھ کرنا حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری آنکھوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور میرے کانوں نے آپ کے منہ مبارک سے سنا: ’’آپ نے سونے کی سونے کے بدلے اور چاندی کی چاندی کے بدلے خرید و فروخت سے منع فرمایا مگر جب (دونوں طرف سے) برابر ہوں۔ اور فرمایا کہ تم ان میں سے موجود کا غیر موجود سے سودا نہ کرو اور کسی ایک کو دوسرے سے زائد نہ کرو۔‘‘