سنن النسائي - حدیث 4571

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الدِّينَارِ بِالدِّينَارِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4571

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: دینار کو دینار کے بدلے فروخت کرنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دینار کا سودا دینار سے کرنا ہو اور درہم کا درہم سے تو کمی بیشی جائز نہیں۔‘‘
تشریح : پرانے زمانے میں دینار سونے سے بنایا جاتا تھا اور درہم چاندی سے۔ جو حکم سونے کا وہی دینار کا اور جو حکم چاندی کا، وہی درہم کا۔ پرانے زمانے میں دینار سونے سے بنایا جاتا تھا اور درہم چاندی سے۔ جو حکم سونے کا وہی دینار کا اور جو حکم چاندی کا، وہی درہم کا۔