سنن النسائي - حدیث 4570

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ صحيح أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ قَالَ إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جَابِرٍ ح وَأَنْبَأَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الذَّهَبُ الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ وَلَمْ يَذْكُرْ يَعْقُوبُ الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ إِنَّ هَذَا لَا يَقُولُ شَيْئًا قَالَ عُبَادَةُ إِنِّي وَاللَّهِ مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَكُونَ بِأَرْضٍ يَكُونُ بِهَا مُعَاوِيَةُ إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4570

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: جوکی جو سے بیع (کم و بیش نہیں ہونی چاہیے) حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’’سونا سونے کے بدلے بالکل برابر وزن کے ساتھ بیچا جائے۔‘‘ (راوی حدیث) یعقوب نے الکفۃ بالکفۃ کے الفاظ ذکر نہیں کیے (بلکہ اس کے بدلے کوئی اور الفاظ کہے جیسا کہ تفصیلی روایات سے معلوم ہوتا ہے)۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ کوئی معتبر نہیں کہہ رہے۔ حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اللہ کی قسم! مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں اس علاقے میں نہ رہوں جس میں معاویہ رہتے ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے (خود) رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے۔
تشریح : ’’معتبر بات نہیں کہہ رہے‘‘ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات اپنے علم کے مطابق کہی لیکن چونکہ انداز مناسب نہیں تھا، اس لیے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے اظہار ناراضی فرمایا۔ اور یہ ان کا حق بھی بنتا ہے۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمْ وَأَرْضَاھُمْ۔ ’’معتبر بات نہیں کہہ رہے‘‘ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات اپنے علم کے مطابق کہی لیکن چونکہ انداز مناسب نہیں تھا، اس لیے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے اظہار ناراضی فرمایا۔ اور یہ ان کا حق بھی بنتا ہے۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمْ وَأَرْضَاھُمْ۔