سنن النسائي - حدیث 4546

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الْعَرَايَا بِالرُّطَبِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخِرْصِهَا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4546

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب:۔ عطیہ کے درختوں کا پھل تازہ کھجوروں کے عوض بھی فروخت کرنا حضرت سہل بن ابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے پکنے سے پہلے پھل کی فروخت سے روکا ہے۔ اور عطیہ کے درختوں کے بارے میں اجازت عطا فرمائی ہے کہ ان کا پھل اندازا اس کے برابر خشک پھل کے عوض فروخت کر دیا جاتے تا کہ ان درختوں والے غریب لوگ (جلدی تازہ کھجوریں کھا سکیں۔ فائدہ: ’’تازہ کھجوریں کھا سکیں‘‘ کیو نکہ درخت والی کھجوریں تو دیر سے حاصل ہونا شروع ہوں گی۔ غریب کے لیے انتظار مشکل ہے۔