سنن النسائي - حدیث 4544

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الْعَرَايَا بِالرُّطَبِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمًا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِالرُّطَبِ وَبِالتَّمْرِ وَلَمْ يُرَخِّصْ فِي غَيْرِ ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4544

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب:۔ عطیہ کے درختوں کا پھل تازہ کھجوروں کے عوض بھی فروخت کرنا حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اجازت عطا فرمائی کہ عطیہ کے درختوں کا پھل خشک یا تازہ کھجوروں کے عوض بیچا جا سکتا ہے، البتہ آپ نے اس علاوہ (اس کی عام) اجازت نہیں دی۔