سنن النسائي - حدیث 4543

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الْعَرَايَا بِخِرْصِهَا تَمْرًا صحيح حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِخِرْصِهَا تَمْرًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4543

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب:۔ عرایا (عطیہ کے درختوں) کا پھل اندازا ان کے برابر خشک کھجوروں خشک کھجوروں کے عوض بیچنا حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عطیہ کے درخت کے پھل کے بارے میں رخصت عطا فرمائی کہ اسے اندازا پھل کے برابر خشک کھجوروں کے عوض بیچا جا سکتا ہے۔