سنن النسائي - حدیث 4539
كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الْكَرْمِ بِالزَّبِيبِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ طَارِقٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4539
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: تازہ انگور منقٰی کے بدلے بیچنا حضرت رافع خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھیت میں اگی ہوئی فصل کی بیع خشک غلے سے اور درخت پر لگے ہوئے پھل کی بیع خشک پھل کے ساتھ کرنے سے منع فرمایا ہے۔