سنن النسائي - حدیث 4534

كِتَابُ الْبُيُوعِ وَضْعُ الْجَوَائِحِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَهَا فَكَثُرَ دَيْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَصَدَّقُوا عَلَيْهِ فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4534

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: نا گہانی آفات سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور مبارک میں ایک آدمی کا پھل ضائع ہو گیا جو اس نے خریدا تھا۔ اس طرح وہ بہت مقروض ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس پر صدقہ کرو۔‘‘ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا لیکن اس کا پورا قرض ادا نہیں ہو سکتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے (اس کے قرض خواہوں سے) فرمایا: ’’جو تمھیں ملے وہ لے لو۔ اس کے علاوہ تمھیں کچھ نہیں ملے گا۔‘‘
تشریح : 1)جس شخص کا خریدا ہوا پھل بوجہ آفت ضائع ہو گیا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس پر نہ صرف صدقہ کرنے کا حکم دیا بلکہ موجود مال کے علاوہ اس مزید کچھ لینے سے بھی روک دیا۔ حدیث کی رو سے ایسا کرنا جائز ہے۔ 2)رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ بلکہ پوری امت پر انتہائی مہربان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ ان کے معاملات کی اصلاح اور ان کی تدبیر فرماتے رہتے، فقراء اور محتاجوں کی بھر پور مدد کرتے۔ آپ کے ہاں اگر کچھ مال وغیرہ ہوتا تو وہ ضرورت مندوں کو دیتے اور کچھ پاس نہ ہوتا تو خوش حال صحابہ اکرم رضی اللہ عنہم سے تعاون اور صدقہ خیرات کرنے کا حکم فرماتے۔3) اس حدیث سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ جس شخص کا مال یا پھل وغیرہ کسی ارضی یا سماوی آفت سے تباہ ہو جائیں، اس کے لیے بقدر ضرورت سوال کرنا درست ہے۔ اس سے زیادہ کو سوال کرنا جائز نہیں، نیز کنگال اور آفت زدہ شخص سے اس کے ذمہ قرض کا مطالبہ کیا جائے نہ اسے قید میں ڈالا جائے اور نہ ہمہ وقت اس کے تعاقب ہی رہا جائے۔ امام مالک، شافعی اور جمہور اہل علم کا یہی قول ہے لیکن ضروری ہے تنگ دست شخص لوگوں سے قرض لے کر ضائع کرنے والا نہ ہو۔4) ظاہر یہ ہے کہ یہ پھل کچا خریدا گیا ہو گا۔ پکنے سے پہلے آفت آ گئی۔ اس وقت تک آپ نے ابھی کچے پھل کے سودے سے منع نہیں فرمایا ہو گا۔ یا ممکن ہے پھل تو وقت ہی پر خردا گیا ہو مگر آفت آتے دیر نہیں لگتی۔ بارش اور آندھی وغیرہ بھی تو پھل کو ضائع کر دیتی ہے۔ نقصان کی معافی کا حکم بھی تو ایسے ہی پھل کے بارے میں ہو گا جو وقت پر خریدا گیا مگر پھر بھی نقصان ہو گیا۔ 1)جس شخص کا خریدا ہوا پھل بوجہ آفت ضائع ہو گیا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس پر نہ صرف صدقہ کرنے کا حکم دیا بلکہ موجود مال کے علاوہ اس مزید کچھ لینے سے بھی روک دیا۔ حدیث کی رو سے ایسا کرنا جائز ہے۔ 2)رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ بلکہ پوری امت پر انتہائی مہربان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ ان کے معاملات کی اصلاح اور ان کی تدبیر فرماتے رہتے، فقراء اور محتاجوں کی بھر پور مدد کرتے۔ آپ کے ہاں اگر کچھ مال وغیرہ ہوتا تو وہ ضرورت مندوں کو دیتے اور کچھ پاس نہ ہوتا تو خوش حال صحابہ اکرم رضی اللہ عنہم سے تعاون اور صدقہ خیرات کرنے کا حکم فرماتے۔3) اس حدیث سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ جس شخص کا مال یا پھل وغیرہ کسی ارضی یا سماوی آفت سے تباہ ہو جائیں، اس کے لیے بقدر ضرورت سوال کرنا درست ہے۔ اس سے زیادہ کو سوال کرنا جائز نہیں، نیز کنگال اور آفت زدہ شخص سے اس کے ذمہ قرض کا مطالبہ کیا جائے نہ اسے قید میں ڈالا جائے اور نہ ہمہ وقت اس کے تعاقب ہی رہا جائے۔ امام مالک، شافعی اور جمہور اہل علم کا یہی قول ہے لیکن ضروری ہے تنگ دست شخص لوگوں سے قرض لے کر ضائع کرنے والا نہ ہو۔4) ظاہر یہ ہے کہ یہ پھل کچا خریدا گیا ہو گا۔ پکنے سے پہلے آفت آ گئی۔ اس وقت تک آپ نے ابھی کچے پھل کے سودے سے منع نہیں فرمایا ہو گا۔ یا ممکن ہے پھل تو وقت ہی پر خردا گیا ہو مگر آفت آتے دیر نہیں لگتی۔ بارش اور آندھی وغیرہ بھی تو پھل کو ضائع کر دیتی ہے۔ نقصان کی معافی کا حکم بھی تو ایسے ہی پھل کے بارے میں ہو گا جو وقت پر خریدا گیا مگر پھر بھی نقصان ہو گیا۔