سنن النسائي - حدیث 4527

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الثَّمَرِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلَاحُهُ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَأَنْ يُبَاعَ الثَّمَرُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَأَنْ لَا يُبَاعَ إِلَّا بِالدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4527

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: پھل پکنے سے پہلے اس کی بیع کا بیان حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مخابرہ، مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا۔ اور اس بات سے کہ پھلوں کو ان کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے یا تازہ پھل کو خشک پھل کے عوض بیچا جائے بلکہ ان کو دینار درہم (روپے پیسے) کے عوض بیچا جائے، البتہ آپ نھے عطیہ کے درختوں میں اس بیع کی اجازت عطا فرمائی ہے۔