سنن النسائي - حدیث 4501
كِتَابُ الْبُيُوعِ بَيْعُ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ لِلْبَيْعِ وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4501
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: شہری کے لیے دیہاتی کا مال بیچنا جائز نہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم سودے کرنے کے لیے تجارتی قافلوں کو منڈی سے باہر جا کر نہ ملو۔ اور کوئی شخص دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے۔ اور ناجائز بھائو نہ بڑھائو۔ اور شہری دیہاتی کا مال نہ بیچے۔‘‘