سنن النسائي - حدیث 4482

كِتَابُ الْبُيُوعِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ فِي لَفْظِ هَذَا الْحَدِيثِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ بَيِّعَيْنِ لَا بَيْعَ بَيْنَهُمَا حَتَّى يَتَفَرَّقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4482

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: اس حدیث کے الفاظ میں عبداللہ بن دینار پر (راویوں کا) اختلاف حضرت ابن عمرؓ کا فرمان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بیع کرنے والے دو افراد کے درمیان بیع پکی نہیں ہوتی حتی کہ وہ الگ الگ ہو جائیں علاوہ بیع خیار کے۔‘‘