سنن النسائي - حدیث 447

كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ بَاب الْوُضُوءُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ قَالَ الْوُضُوءُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَقَالَ مَرْوَانُ أَخْبَرَتْنِيهِ بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ فَأَرْسَلَ عُرْوَةُ قَالَتْ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُتَوَضَّأُ مِنْهُ فَقَالَ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 447

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل عضو مخصوص کو ہاتھ لگانےسے وضوکرنا حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ مروان بن حکم نے کہا: عضو مخصوص چھونے سے وضو واجب ہوجاتا ہے۔ مروان نے کہا: مجھے یہ بات بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے بتائی۔ عروہ نے ان (بسرہ) کو پیغام بھیجا تو انھوں نے فرمایا: ایک دفعہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں کا ذکر فرمایا جن سے وضو واجب ہوتا ہے، تو آپ نے فرمایا: ’’عضو کو چھونے سے بھی۔‘‘