سنن النسائي - حدیث 4457

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْكَسْبِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ وَإِنَّ وَلَدَهُ مِنْ كَسْبِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4457

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: کمانے (محنت کرنے) کی ترغیب حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’انسان کی پاکیزہ ترین خوراک وہ ہے جو وہ اپنی کمائی سے کھائے۔ اور اس کی اولاد ببھی اس کی کمائی ہی ہے۔‘‘
تشریح : ’’اس کی کمائی ہے‘‘ کیونکہ اس نے بڑی محنت اور مشقت سے ان کو پال پوس کر جوان کیا ہے۔ ’’اس کی کمائی ہے‘‘ کیونکہ اس نے بڑی محنت اور مشقت سے ان کو پال پوس کر جوان کیا ہے۔