سنن النسائي - حدیث 4455

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْكَسْبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمَّةٍ لَهُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِكُمْ فَكُلُوا مِنْ كَسْبِ أَوْلَادِكُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4455

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: کمانے (محنت کرنے) کی ترغیب حضرت عائشہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تمہاری اولاد تمہاری ببہترین کمائی ہے، لہٰذا تم اپنی اولاد کی کمائی کھا سکتے ہو۔‘‘
تشریح : ’’کھا سکتے ہو‘‘ لکین ضرورت کے مطابق۔ یہ نہیں کہ اولاد کے مال کو ضائع کرتا پھرے یا انہیں بلاوجہ تنگ کرے۔ احادیث میں ’’کھانے‘‘ کا لفظ ہے۔ مراد تمام ضروریات ہیں، خواہ وہ خوراک سے متعلق ہوں یا لباس سے۔ علاج سے متعلق ہوں یا رہن سہن سے لیکن ضرورت اور احتیاج کے وقت اور مطابق۔ چونکہ خوراک انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس لیے اس کا خصوصاً ذکر فرمایا۔ ’’کھا سکتے ہو‘‘ لکین ضرورت کے مطابق۔ یہ نہیں کہ اولاد کے مال کو ضائع کرتا پھرے یا انہیں بلاوجہ تنگ کرے۔ احادیث میں ’’کھانے‘‘ کا لفظ ہے۔ مراد تمام ضروریات ہیں، خواہ وہ خوراک سے متعلق ہوں یا لباس سے۔ علاج سے متعلق ہوں یا رہن سہن سے لیکن ضرورت اور احتیاج کے وقت اور مطابق۔ چونکہ خوراک انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس لیے اس کا خصوصاً ذکر فرمایا۔