سنن النسائي - حدیث 4439

كِتَابُ الضَّحَايَا الِادِّخَارُ مِنَ الْأَضَاحِيِّ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِمْسَاكِ الْأُضْحِيَّةِ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ثُمَّ قَالَ كُلُوا وَأَطْعِمُوا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4439

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کا بیان حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پہلے تین دن سے زائد قربانی کا گوشت رکھنے سے منع فرما دیا تھا، پھر آپ نے فرمایا: ’’(جب تک چاہو) کھائو اور (فقراء و مساکین کو بھی) کھلاؤ۔‘‘