سنن النسائي - حدیث 4437

كِتَابُ الضَّحَايَا الِادِّخَارُ مِنَ الْأَضَاحِيِّ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ قَالَتْ نَعَمْ أَصَابَ النَّاسَ شِدَّةٌ فَأَحَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُطْعِمَ الْغَنِيُّ الْفَقِيرَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ آلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُونَ الْكُرَاعَ بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ قُلْتُ مِمَّ ذَاكَ فَضَحِكَتْ فَقَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزٍ مَأْدُومٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4437

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کا بیان حضرت عابس سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہ ؓ کے ہاں حاضر ہوا اور پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ قربانی کا گوشت تین دن سے زائد کھانے سے روکتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، لوگ بہت تنگ تھے، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے بہتر سمجھا کہ مال دار لوگ فقیروں کو کھلائیں، پھر فرمانے لگیں: میں نے دیکھا ہے کہ آل محمد ﷺ پندرہ پندرہ دن کے بعد قربانی کے جانوروں کے پائے کھاتے تھے۔ میں نے کہا: ایسے کیوں؟ ہنس کر فرمانے لگیں: حضرت محمد ﷺ کے گھر والوں نے تین دن مسلسل سالن والی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔ حتی کہ آپ اللہ عز و جل کے پاس تشریف لے گئے۔
تشریح : آغاز میں تنگ دستی تھی، بعد ازاں بے انتہا سخاوت کی وجہ سے آپ کے گھریلوں حالات اسی طرح سادہ رہتے تھے۔ آغاز میں تنگ دستی تھی، بعد ازاں بے انتہا سخاوت کی وجہ سے آپ کے گھریلوں حالات اسی طرح سادہ رہتے تھے۔