كِتَابُ الضَّحَايَا الْإِذْنُ فِي ذَلِكَ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ ثُمَّ قَالَ كُلُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا
کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل
باب: اس کی اجازت کا بیان
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تین دن سے زائد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا، پھر آپ نے فرمایا: ’’اب کھائو۔ سفر میں بھی ساتھ لے جائو اور ذخیرہ بھی کرو۔‘‘
تشریح :
حدیث مبارکہ کے الفاظ سے ظاہراً یہ معلوم ہوتا ہے کہ اب قربانی کا گوشت کھانے اور ذخیرہ کرنے کا حکم ہے، یعنی ایسا کرنا ضروری ہے کیونکہ حدیث کے الفاظ ہیں: [کُلُوْا وَ تَزَوَّدُوْا وَ ادَّخِرُوْا] یعنی کھائو، زادِ راہ بنائو اور ذخیرہ کرو۔ یہ تینوں صیغے امر کے ہیں لیکن جب کوئی قرینہ صارفہ موجود ہو تو پھر امر استحباب، رخصت اور جواز وغیرہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اس جگہ امر استحباب اور رخصت کے معنی میں ہے کیونکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس سے رخصت ہی سمجھی ہے۔ بعض روایات میں الفاظ یہ ہیں: [اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِV نَہَانَا اَنْ نَاْکُلَہٗ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا اَنْ نَّاْکُلَہٗ وَ نَدَّخِرَہٗ] ’’بے شک رسول اللہ ﷺ نے ہمیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا، پھر آپ نے ہمیں اس کے کھانے اور ذخیرہ کرنے کی رخصت دے دی۔‘‘ (دیکھئے حدیث: ۴۴۳۳)