سنن النسائي - حدیث 4425

كِتَابُ الضَّحَايَا نَحْرُ مَا يُذْبَحُ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ نَحَرْنَا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكَلْنَاهُ وَقَالَ قُتَيْبَةُ فِي حَدِيثِهِ فَأَكَلْنَا لَحْمَهُ خَالَفَهُ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4425

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: ذبح والا جانور نحر کرنا حضرت اسماء ؓ فرماتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے دور میں گھوڑا نحر کیا اور پھر اس کا گوشت کھایا۔ قتیبہ (استاد) نے کہا: فَأَکَلْنَا لَحْمَہٗ پھر ہم نے اس کا گوشت کھایا۔ عبدہ بن سلیمان نے اس کی مخالفت کی ہے۔
تشریح : امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبدہ بن سلیمان نے اس روایت میں سفیان بن عیینہ کی مخالفت کی ہے۔ اگلی روایت میں اس مخالفت کی پوری وضاحت موجود ہے۔ وہ اس طرح کہ سفیان نے ہشام بن عروہ سے روایت کرتے ہوئے ذَبَحْنَا کے الفاظ بیان کیے ہیں جبکہ عبدہ بن سلیمان نے نَحَرْنَا کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ مزید برآں یہ بھی کہ عبدہ بن سلیمان نے وَ نَحْنُ بِالْمَدِیْنَۃِ کے الفاظ بھی زیادہ بیان کیے ہیں۔ امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبدہ بن سلیمان نے اس روایت میں سفیان بن عیینہ کی مخالفت کی ہے۔ اگلی روایت میں اس مخالفت کی پوری وضاحت موجود ہے۔ وہ اس طرح کہ سفیان نے ہشام بن عروہ سے روایت کرتے ہوئے ذَبَحْنَا کے الفاظ بیان کیے ہیں جبکہ عبدہ بن سلیمان نے نَحَرْنَا کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ مزید برآں یہ بھی کہ عبدہ بن سلیمان نے وَ نَحْنُ بِالْمَدِیْنَۃِ کے الفاظ بھی زیادہ بیان کیے ہیں۔