سنن النسائي - حدیث 4424

كِتَابُ الضَّحَايَا ذَبْحُ الرَّجُلِ غَيْرَ أُضْحِيَّتِهِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ بَعْضَ بُدْنِهِ بِيَدِهِ وَنَحَرَ بَعْضَهَا غَيْرُهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4424

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: کوئی شخص کسی دوسرے کی قربانی بھی ذبح کر سکتا ہے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی قربانی کے کچھ اونٹ خود نحر فرمائے اور کچھ اونٹ کسی اور نے نحر کیے۔ یہ حجۃ الوداع کی بات ہے۔ آپ نے سو اونٹ قربانی کیے تھے۔ ان میں سے تریسٹھ (۶۳) آپ نے اپنے دست مبارک سے نحر کیے اور باقی سینتیس (۳۷) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ کا نائب بن کر نحر کیے۔