سنن النسائي - حدیث 4423

كِتَابُ الضَّحَايَا ذَبْحُ الرَّجُلِ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ يَطَؤُ عَلَى صِفَاحِهِمَا وَيَذْبَحُهُمَا وَيُسَمِّي وَيُكَبِّرُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4423

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سینگوں والے سیاہ و سفید دو مینڈھے بسم اللہ و اللہ اکبر پڑھتے ہوئے قربان فرمائے جبکہ آپ نے ان کے پہلو پر پائوں مبارک رکھا ہوا تھا۔