سنن النسائي - حدیث 4422
كِتَابُ الضَّحَايَا التَّكْبِيرُ عَلَيْهَا صحيح أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ عَنْ الْحَسَنِ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُهُمَا بِيَدِهِ وَاضِعًا عَلَى صِفَاحِهِمَا قَدَمَهُ يُسَمِّي وَيُكَبِّرُ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4422
کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: قربانی ذبح کرتے وقت تکبیر پڑھنا حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کترے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ دو سیاہ و سفید، سینگوں والے مینڈھوں کو بسم اللہ و اللہ اکبر پڑھتے ہوئے اپنے دست مبارک سے ذبح فرما رہے تھے اور اپنا قدم مبارک ان کے پہلو پر رکھا ہوا تھا۔