كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ حُسْنِ الذَّبْحِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ ح وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذِّبْحَةَ لِيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ
کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل
باب: ذبح اچھی طرح کرنا چاہیے
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ دو باتیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے یاد رکھیں: (آپ نے فرمایا:) ’’یقینا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز سے حسن سلوک ضروری قرار دیا ہے، لہٰذا جب تم کسی کو قتل کرنے لگو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو۔ ذبح کرنے والا اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے ذبح ہونے والے جانور کو کم سے کم تکلیف پہنچائے۔ (مطلب یہ کہ یکبارگی ذبح کرے، دیر نہ لگائے۔)
تشریح :
ان مذکورہ احادیث کے تفصیلی احکام جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں، حدیث: ۴۴۱۰ کے فوائد و مسائل۔
ان مذکورہ احادیث کے تفصیلی احکام جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں، حدیث: ۴۴۱۰ کے فوائد و مسائل۔