سنن النسائي - حدیث 4414

كِتَابُ الضَّحَايَا ذِكْرُ الْمُنْفَلِتَةِ الَّتِي لَا يُقْدَرُ عَلَى أَخْذِهَا صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ رَافِعٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَاقُو الْعَدُوِّ غَدًا وَلَيْسَ مَعَنَا مُدًى قَالَ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَكُلْ مَا خَلَا السِّنَّ وَالظُّفُرَ قَالَ فَأَصَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهْبًا فَنَدَّ بَعِيرٌ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ فَقَالَ إِنَّ لِهَذِهِ النَّعَمِ أَوْ قَالَ الْإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَافْعَلُوا بِهِ هَكَذَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4414

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: کوئی جانور چھوٹ جائے اور قابو میں نہ آ سکے تو؟ حضرت رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کل ہمارا دشمن سے مقابلہ ہو گا۔ ہمارے پاس چھری قسم کی چیز نہیں (تو ذبح کیسے کریں؟) آپ نے فرمایا: ’’جو چیز بھی خون بہا دے اور اللہ تعالیٰ کا نام ذکر کر دیا جائے تو (ایسا ذبیحہ) کھایا جا سکتا ہے۔ علاوہ دانت اور ناخن کے۔‘‘رسول اللہ ﷺ کو غنیمت میں اونٹ حاصل ہوئے۔ ان میں سے ایک اونٹ بھاگ گیا۔ ایک آدمی نے اس کو (پیچھے سے) تیر مارا جس سے وہ رک گیا۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ گھریلو جانور یا اونٹ بھی کبھی جنگلی جانوروں کی طرح بے قابو ہو جاتے ہیں، لہٰذا جو جانور تم سے بے قابو ہو جائے، اس سے یہی سلوک کرو۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھئے، حدیث ۴۳۰۲۔ تفصیل کے لیے دیکھئے، حدیث ۴۳۰۲۔