سنن النسائي - حدیث 4402

كِتَابُ الضَّحَايَا ذَبْحُ الضَّحِيَّةِ قَبْلَ الْإِمَامِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَحْيَى ح وَأَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ أَنَّهُ ذَبَحَ قَبْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ قَالَ عِنْدِي عَنَاقُ جَذَعَةٍ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مُسِنَّتَيْنِ قَالَ اذْبَحْهَا فِي حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ فَقَالَ إِنِّي لَا أَجِدُ إِلَّا جَذَعَةً فَأَمَرَهُ أَنْ يَذْبَحَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4402

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل امام سے پہلے قربانی ذبح کرنا حضرت ابو بردہ بن نیاز رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انھوں نے اپنی قربانی نبی اکرم ﷺ سے پہلے ذبح کر دی تھی تو نبی اکرم ﷺ نے انھیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے کہا: میرے پاس ایک جذعہ بکری ہے جو میرے نزدیک(گوشت کے لحاظ سے) بکری ہے جو میرے نزدیک(گوشت کے لحاظ سے) دو مسنوں سے بھی بہتر ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ آپ نے فرمایا:’’اسے ذبح کردو۔‘‘