سنن النسائي - حدیث 4398

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا تُجْزِئُ عَنْهُ الْبَقَرَةُ فِي الضَّحَايَا صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَتَمَتَّعُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَنَشْتَرِكُ فِيهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4398

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل قربانی میں گائے کتنے افراد کی طرف سے کفایت کر سکتی ہے؟ حضرت جابر ؓ بیان کر تےہیں کہ ہم نے رسو ل اللہ ﷺ کے ساتھ تمتع کیا تو گائے سات افراد کی طرف سے ذبح کرتے تھے اور اس میں شریک ہو تے تھے ۔
تشریح : یہ شرکت قربانی ہی میں ہو سکتی ہے عقیقے میں نہیں کیونکہ قربانی کا ایک ہی دن معین ہے جبکہ عقیقہ ہر بچے کی پیدائش کے حساب سے کیا جاتا ہے ۔ یہ شرکت قربانی ہی میں ہو سکتی ہے عقیقے میں نہیں کیونکہ قربانی کا ایک ہی دن معین ہے جبکہ عقیقہ ہر بچے کی پیدائش کے حساب سے کیا جاتا ہے ۔