سنن النسائي - حدیث 4395

كِتَابُ الضَّحَايَا الْكَبْشُ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ يَمْشِي فِي سَوَادٍ وَيَأْكُلُ فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4395

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل مینڈھے کی قربانی کا بیان حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک نر، سینگوں والا مینڈھا قربان فرمایا جس کی ٹانگیں سیاہ تھیں، منہ اور پیٹ بھی سیاہ تھا اور آنکھیں بھی سیاہ تھیں۔(باقی سفید تھا۔)
تشریح : 1)مینڈھے دنبے اور چھترے وغیرہ کی قربانی جائز ہے۔2) سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کرنا مستحب ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ بذات خود سینگوں والے مینڈھے قربان فرمایا کرتے تھے۔3)حدیث مبارکہ سے سینگوں والے، چتکبرے اور نر مینڈھوں کی قربانی کا استحباب معلوم ہوتا ہے، نیز خصی جانور کو قربان کرنا بھی جائز ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں آتا ہے۔ 1)مینڈھے دنبے اور چھترے وغیرہ کی قربانی جائز ہے۔2) سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کرنا مستحب ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ بذات خود سینگوں والے مینڈھے قربان فرمایا کرتے تھے۔3)حدیث مبارکہ سے سینگوں والے، چتکبرے اور نر مینڈھوں کی قربانی کا استحباب معلوم ہوتا ہے، نیز خصی جانور کو قربان کرنا بھی جائز ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں آتا ہے۔