سنن النسائي - حدیث 4394

كِتَابُ الضَّحَايَا الْكَبْشُ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ فِي حَدِيثِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ ثُمَّ انْصَرَفَ كَأَنَّهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ فَذَبَحَهُمَا وَإِلَى جُذَيْعَةٍ مِنْ الْغَنَمِ فَقَسَمَهَا بَيْنَنَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4394

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل مینڈھے کی قربانی کا بیان حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر نبی اکرم ﷺ قربانی والے دن دو سیاہ و سفید مینڈھوں کی طرف متوجہ ہوئے اور انھیں ذبح فرمایا، نیز آپ نے کچھ بکریاں صحابہ میں تقسیم فرمائیں(تاکہ وہ بھی قربانی کر سکیں)۔