سنن النسائي - حدیث 4393

كِتَابُ الضَّحَايَا الْكَبْشُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أَضْحًى وَانْكَفَأَ إِلَى كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ فَذَبَحَهُمَا مُخْتَصَرٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4393

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل مینڈھے کی قربانی کا بیان حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے عید الاضحی کے دن خطبہ ارشاد فرمایا، پھر دو سیاہ و سفید مینڈھوں کی طرف بڑھے اور ان کو ذبح فرمایا۔((یہ روایت) مختصر ہے۔