سنن النسائي - حدیث 4390

كِتَابُ الضَّحَايَا الْكَبْشُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ قَالَ أَنَسٌ وَأَنَا أُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4390

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل مینڈھے کی قربانی کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دو مینڈھے قربان کیا کرتے تھے اور میں بھی دو مینڈھے ہی قربان کرتا ہوں۔
تشریح : دیگر روایات میں ہے کہ ایک مینڈھا اپنی طرف سے اور دوسرا مینڈھا اپنی امت کے ان غریب لوگوں کی طرف سے قربان کرتے تھے جو خود قربانی نہیں کر سکتے تھے۔ یہ رسول اللہ ﷺ کا خاصا ہے کیونکہ عام امتی کی قربانی صرف اپنے اہل خانہ کی طرف سے کفایت کرتی ہے۔ اس لیے اس حدیث سے صرف فوت شدہ کے لیے قربانی کرنے کا جواز کشید کرنا، جبکہ قربانی کرنے والا خود اس قربانی میں شریک نہ ہو، محل نظر ہے۔ دیگر روایات میں ہے کہ ایک مینڈھا اپنی طرف سے اور دوسرا مینڈھا اپنی امت کے ان غریب لوگوں کی طرف سے قربان کرتے تھے جو خود قربانی نہیں کر سکتے تھے۔ یہ رسول اللہ ﷺ کا خاصا ہے کیونکہ عام امتی کی قربانی صرف اپنے اہل خانہ کی طرف سے کفایت کرتی ہے۔ اس لیے اس حدیث سے صرف فوت شدہ کے لیے قربانی کرنے کا جواز کشید کرنا، جبکہ قربانی کرنے والا خود اس قربانی میں شریک نہ ہو، محل نظر ہے۔