سنن النسائي - حدیث 4389

كِتَابُ الضَّحَايَا الْمُسِنَّةُ وَالْجَذَعَةُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْأَضْحَى بِيَوْمَيْنِ نُعْطِي الْجَذَعَتَيْنِ بِالثَّنِيَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْجَذَعَةَ تُجْزِئُ مَا تُجْزِئُ مِنْهُ الثَّنِيَّةُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4389

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل مسنہ اور جذعہ جانور(کی قربانی) کابیان ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم عیدالاضحی سے دو دن قبل نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم دو دانتے کے عوض دو دو جذعے دیتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’دو دانتے کی جگہ جذعہ بھی کفایت کر سکتا ہے۔‘‘