سنن النسائي - حدیث 4385

كِتَابُ الضَّحَايَا الْمُسِنَّةُ وَالْجَذَعَةُ صحيح أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَعِيلَ وَهُوَ الْقَنَّادُ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي بَعْجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَصَارَتْ لِي جَذَعَةٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ فَقَالَ ضَحِّ بِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4385

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل مسنہ اور جذعہ جانور(کی قربانی) کابیان حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ میں قربانی کے جانور تقسیم فرمائے۔ میرے لیے ایک جذعہ رہ گیا۔ میں نے عرض کی: اے اے اللہ کے رسول! میرے لیے جذعہ بچا ہے۔ آپ نے فرمایا:’’تو وہی قربان کر دے۔‘‘