سنن النسائي - حدیث 4375

كِتَابُ الضَّحَايَا الْعَرْجَاءُ​ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَيَحْيَى وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَأَبُو الْوَلِيدِ قَالُوا أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ فَيْرُوزَ قَالَ قُلْتُ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ حَدِّثْنِي مَا كَرِهَ أَوْ نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَضَاحِيِّ قَالَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَكَذَا بِيَدِهِ وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَةٌ لَا يَجْزِينَ فِي الْأَضَاحِيِّ الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا وَالْكَسِيرَةُ الَّتِي لَا تُنْقِي قَالَ فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ نَقْصٌ فِي الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ قَالَ فَمَا كَرِهْتَ مِنْهُ فَدَعْهُ وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَى أَحَدٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4375

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل باب: لنگڑے جانورکا بیان حضرت عبید بن فیروز سے منقول ہے کہ میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے بیان فرمائیے کہ رسول اللہ ﷺ نے کن جانوروں کی قربانی سے منع فرمایا ہے یا ناپسند فرمایا ہے؟ وہ فرمانے لگے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دست مبارک سے یوں اشارہ فرمایا:… اور میرا ہاتھ رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے… ’’چار جانور قربانی میں کفایت نہیں کرتے: کانا جس کا کانا پن واضح ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو اور وہ جانور جس کی ہڈی ٹوٹ چکی ہو اور وہ اتنا کمزور ہو چکا ہو کہ اس میں گودا باقی نہ رہا ہو۔‘‘ میں نے کہا: میں تو کان اور سینگ کے نقص کو بھی ناپسند کرتا ہوں۔ وہ فرمانے لگے: جس کو تو ناپسند کرتا ہے اسے قربانہ نہ کر لیکن اسے دوسروں کے لیے حرام قرار نہ دے۔
تشریح : معلوم ہوا تھوڑا بہت لنگڑا پن جو غور کیے بغیر محسوس نہ ہوتا ہو یا صرف بھاگتے ہوئے محسوس ہوتا ہو، قربانی میں عیب نہیں ہے۔ اسی طرح دوسرے عیوب غیر محسوس حد تک معاف ہیں۔ واللہ اعلم معلوم ہوا تھوڑا بہت لنگڑا پن جو غور کیے بغیر محسوس نہ ہوتا ہو یا صرف بھاگتے ہوئے محسوس ہوتا ہو، قربانی میں عیب نہیں ہے۔ اسی طرح دوسرے عیوب غیر محسوس حد تک معاف ہیں۔ واللہ اعلم