سنن النسائي - حدیث 4362

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ الْجَرَادُ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي يَعْفُورَ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ قَتْلِ الْجَرَادِ فَقَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4362

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل ٹڈی کا بیان حضرت ابو یعفور نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے ٹڈی کو قتل کرنے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: میں چھ جنگوں میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر ہوا۔ ہم ٹڈیاں کھایا کرتے تھے۔
تشریح : ’’چھ جنگوں میں‘‘ سابقہ روایت میں سات جنگوں کا ذکر ہے۔ چھ، سات کے منافی نہیں ہے۔ ’’چھ جنگوں میں‘‘ سابقہ روایت میں سات جنگوں کا ذکر ہے۔ چھ، سات کے منافی نہیں ہے۔