سنن النسائي - حدیث 4350

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ بَاب إِبَاحَةِ أَكْلِ لُحُومِ حُمُرِ الْوَحْشِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ أَصَابَ حِمَارًا وَحْشِيًّا فَأَتَى بِهِ أَصْحَابَهُ وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَهُوَ حَلَالٌ فَأَكَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ لَوْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ قَدْ أَحْسَنْتُمْ فَقَالَ لَنَا هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ فَاهْدُوا لَنَا فَأَتَيْنَاهُ مِنْهُ فَأَكَلَ مِنْهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4350

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل جنگلی گدھوں کا گوشت کھاناجائز ہے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک جنگلی گدھا شکار کیا۔ میں اسے لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آیا۔ وہ سب محرم تھے۔ صرف میں محرم نہیں تھا۔ ہم سب نے اس میں سے کچھ گوشت کھا لیا، پھر ہم ایک دوسرے سے کہنے لگے: اگر ہما س کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھ لیں (تو بہتر ہے)۔ ہم نے آپ سے پوچھا۔ آپ نے فرمایا: ’’تم نے اچھا کیا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’کیا تمھارے پاس اس کا کچھ گوشت باقی ہے؟‘‘ ہم نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: ’’کچھ ہمیں بھی بھیجو!‘‘ ہم نے آپ کو بھیجا۔ آپ نے اسے کھایا، حالانکہ آپ محرم تھے۔
تشریح : غیر محرم کا اپنے لیے کیا ہوا شکار محرم کے لیے کھانا جائز ہے بشرطیکہ اس نے کوئی تعاون نہ کیا ہو حتی کہ اشارہ تک نہ کیا ہو، نیز شکار کرتے وقت غیر محرم کی نیت محرمین کے لیے شکار کی نہ ہو۔ بلکہ وہ شکار اپنے لیے کرے، پھر بے شک وہ اس میں سے کچھ گوشت کسی محرم کو دے دے۔ غیر محرم کا اپنے لیے کیا ہوا شکار محرم کے لیے کھانا جائز ہے بشرطیکہ اس نے کوئی تعاون نہ کیا ہو حتی کہ اشارہ تک نہ کیا ہو، نیز شکار کرتے وقت غیر محرم کی نیت محرمین کے لیے شکار کی نہ ہو۔ بلکہ وہ شکار اپنے لیے کرے، پھر بے شک وہ اس میں سے کچھ گوشت کسی محرم کو دے دے۔