سنن النسائي - حدیث 4348

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ بَاب إِبَاحَةِ أَكْلِ لُحُومِ حُمُرِ الْوَحْشِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ هُوَ ابْنُ فَضَالَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَكَلْنَا يَوْمَ خَيْبَرَ لُحُومَ الْخَيْلِ وَالْوَحْشِ وَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِمَارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4348

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل جنگلی گدھوں کا گوشت کھاناجائز ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے خیبر کے دن گھوڑوں اور جنگلی گدھوں کا گوشت کھایا، البتہ نبی اکرم ﷺ نے ہمیں گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا۔
تشریح : جنگلی گدھا صرف نام کا گدھا ہوتا ہے۔ اس کے صرف گھر گدھے کی طرح ہوتے ہیں۔ ورنہ حقیقتاً وہ جنگلی گائے ہے۔ شکل وصورت کے لحاظ سے بھی گائے ہوتی ہے۔ صرف کھروں کی وجہ سے اسے جنگلی گدھا کہہ دیا جاتا ہے۔ جنگلی گائے ایک خوبصورت جانور ہے بلکہ خوبصورتی میں ضرب المثل ہے۔ یہ قطعاً حلال ہے۔ جنگلی گدھا صرف نام کا گدھا ہوتا ہے۔ اس کے صرف گھر گدھے کی طرح ہوتے ہیں۔ ورنہ حقیقتاً وہ جنگلی گائے ہے۔ شکل وصورت کے لحاظ سے بھی گائے ہوتی ہے۔ صرف کھروں کی وجہ سے اسے جنگلی گدھا کہہ دیا جاتا ہے۔ جنگلی گائے ایک خوبصورت جانور ہے بلکہ خوبصورتی میں ضرب المثل ہے۔ یہ قطعاً حلال ہے۔