سنن النسائي - حدیث 4347

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ تَحْرِيمُ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بَقِيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4347

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل گھریلو گدھوں کا گوشت کھانا حرام ہے حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر کچلی والے درندے اور گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح : گھریلو گدھوں سے مراد وہ گدھے ہیں جنھیں لوگ گھروں میں رکھتے ہیں۔ گھریلو کی صراحت اس لیے کہ جنگلی گدھا حرام نہیں جیسا کہ آئندہ باب میں آرہا ہے۔ گھریلو گدھوں سے مراد وہ گدھے ہیں جنھیں لوگ گھروں میں رکھتے ہیں۔ گھریلو کی صراحت اس لیے کہ جنگلی گدھا حرام نہیں جیسا کہ آئندہ باب میں آرہا ہے۔