كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ تَحْرِيمُ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ أَنْبَأَنَا بَقِيَّةُ عَنْ بَحِيرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُمْ غَزَوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ فَوَجَدُوا فِيهَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْإِنْسِ فَذَبَحَ النَّاسُ مِنْهَا فَحُدِّثَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ أَلَا إِنَّ لُحُومَ الْحُمُرِ الْإِنْسِ لَا تَحِلُّ لِمَنْ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ
کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل گھریلو گدھوں کا گوشت کھانا حرام ہے حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: لوگ جہاد کرنے کی خاطر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف گئے۔ لوگوں کو اس وقت بہت بھوک لگی تھی۔ وہاں لوگوں نے گھریلو گدھے پائے تو انھوں نے ان کو ذبح کر لیا۔ یہ بات نبی اکرم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف کو حکم دیا اور انھوں نے لوگوں میں اعلان کیا: خبردار! گھریلو گدھوں کا گوشت کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو میری رسالت کی گواہی دیتا ہے۔