سنن النسائي - حدیث 4319

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ الضَّبُّ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ سُئِلَ عَنْ الضَّبِّ فَقَالَ لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4319

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل سانڈے کا بیان حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے کہ آپ سے سانڈے کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ نے فرمایا ’’میں نہ تو اسے کھاتا ہوں نہ حرام کہتا ہوں۔‘‘
تشریح : (۱) سانڈا حلال ہے۔ حدیث میں مذکور الفاظ [وَلَا أُحَرِّمُہٗ] اس کی تصریح دلیل ہیں۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مروی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سے بھی صریح ہے کہ انھوں نے ضب، یعنی سانڈے کے متعلق خود رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: [أَحْرَامٌ الضَّبُّ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟] ’’اے اللہ کے رسول! کیا سانڈا حرام ہے؟‘‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: [لَا، وَلٰکِنْ لَمْ یَکُنْ بِأَرْضِ قَوْمِی، فَأَجِدُنِی أَعَافُہٗ] ’’نہیں (سانڈا حرام نہیں) لیکن یہ میری قوم کے علاقے میں نہیں تھا، اس لیے میں اس سے (طبعی طور پر)کراہت محسوس کرتا ہوں۔‘‘ (صحیح البخاری، الاطعمہ، حدیث: ۵۳۹۱، وصحیح مسلم، الصید والذبائح، حدیث: ۱۹۴۵) (۲) معلوم ہوا حلال وطیب چیز جو طبعاً ناپسند ہو اسے کھانے سے ناخوش گوار اور منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ (۳) حدیث میں لفظ ’’ضب‘‘ استعمال ہوا ہے۔ ہمارے ہاں عموماً اس کے معنی ’’گوہ‘‘ کیے جاتے ہیں لیکن جو اوصاف ضب کے بیان کیے گئے ہیں، وہ تمام کے تمام سانڈے میں بھی پائے جاتے ہیں، اس لیے درست بات یہی ہے کہ اس سے مراد سانڈا ہے، گوہ نہیں۔ واللہ اعلم۔ (۵) معلوم ہوا ضب حرام نہیں ورنہ آپ کھانے سے منع فرما دیتے، بلکہ آپ کے دستر خوان پر آپ کے سامنے اسے کھایا گیا۔ باقی رہا آپ کا اسے نہ کھانا تو آپ کی طبیع لطیف کا تقاضا تھا۔ آپ بہت سی ایسی چیزوں سے پرہیز فرماتے تھے جو قطعاً حلال ہیں، مثلاً: لہسن، پیاز وغیرہ۔ حلت اور حرمت الگ چیز ہے اور طبعی کراہت وناپسندیدگی الگ چیز ہے۔ (۱) سانڈا حلال ہے۔ حدیث میں مذکور الفاظ [وَلَا أُحَرِّمُہٗ] اس کی تصریح دلیل ہیں۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مروی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سے بھی صریح ہے کہ انھوں نے ضب، یعنی سانڈے کے متعلق خود رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: [أَحْرَامٌ الضَّبُّ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟] ’’اے اللہ کے رسول! کیا سانڈا حرام ہے؟‘‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: [لَا، وَلٰکِنْ لَمْ یَکُنْ بِأَرْضِ قَوْمِی، فَأَجِدُنِی أَعَافُہٗ] ’’نہیں (سانڈا حرام نہیں) لیکن یہ میری قوم کے علاقے میں نہیں تھا، اس لیے میں اس سے (طبعی طور پر)کراہت محسوس کرتا ہوں۔‘‘ (صحیح البخاری، الاطعمہ، حدیث: ۵۳۹۱، وصحیح مسلم، الصید والذبائح، حدیث: ۱۹۴۵) (۲) معلوم ہوا حلال وطیب چیز جو طبعاً ناپسند ہو اسے کھانے سے ناخوش گوار اور منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ (۳) حدیث میں لفظ ’’ضب‘‘ استعمال ہوا ہے۔ ہمارے ہاں عموماً اس کے معنی ’’گوہ‘‘ کیے جاتے ہیں لیکن جو اوصاف ضب کے بیان کیے گئے ہیں، وہ تمام کے تمام سانڈے میں بھی پائے جاتے ہیں، اس لیے درست بات یہی ہے کہ اس سے مراد سانڈا ہے، گوہ نہیں۔ واللہ اعلم۔ (۵) معلوم ہوا ضب حرام نہیں ورنہ آپ کھانے سے منع فرما دیتے، بلکہ آپ کے دستر خوان پر آپ کے سامنے اسے کھایا گیا۔ باقی رہا آپ کا اسے نہ کھانا تو آپ کی طبیع لطیف کا تقاضا تھا۔ آپ بہت سی ایسی چیزوں سے پرہیز فرماتے تھے جو قطعاً حلال ہیں، مثلاً: لہسن، پیاز وغیرہ۔ حلت اور حرمت الگ چیز ہے اور طبعی کراہت وناپسندیدگی الگ چیز ہے۔