سنن النسائي - حدیث 4313

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ مَا أَصَابَ بِحَدٍّ مِنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، وَغَيْرُهُ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ، فَقَالَ: «مَا أَصَبْتَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4313

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل جس جانور کو معراض کی نوک لگے ؟ حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ میں رسول اللہﷺ سے معراض کے شکار بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا:’’جس جانور کو تو اس کی نوک سے شکار کرے، اسے تو کھالے اور جس جانور کو وہ عرض کے بل لگے، وہ چوٹ سے مرنے والا جانور ہے۔‘‘