سنن النسائي - حدیث 4291

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ باب الرُّخْصَةُ فِي إِمْسَاكِ الْكَلْبِ لِلصَّيْدِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَمْسَكَ كَلْبًا إِلَّا كَلْبًا ضَارِيًا أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ، نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4291

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل شکار کے لیے کتا رکھنے کی رخصت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جو شخص شکار یا جانوروں کے لیے کتے کے علاوہ کتا رکھے تو اس کے ثواب سے ہر روز دو قیراط کم جائیں گے۔‘‘