كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ إِذَا وَجَدَ مَعَ كَلْبِهِ كَلْبًا غَيْرَهُ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، وَعَنْ الْحَكَمِ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: أُرْسِلُ كَلْبِي فَأَجِدُ مَعَ كَلْبِي كَلْبًا آخَرَ، لَا أَدْرِي أَيَّهُمَا أَخَذَ، قَالَ: «لَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ»
کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل جب کوئی شخص اپنے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا پائے تو ؟ حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا: میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں، پھر اپنے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا بھی پاتا ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ ان میں سے کس نے شکار پکڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’نہ کھا کیونکہ تو نے صرف اپنے کتے پر اللہ کا نام لیا ہے دوسرے پر نہیں۔‘‘