سنن النسائي - حدیث 4264

كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ باب الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ جَامِدٍ، فَقَالَ: «خُذُوهَا وَمَا حَوْلَهَا فَأَلْقُوهُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4264

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل باب : چوہا گھی میں گر جائے تو ....؟ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ نبی اکرمﷺ سے پوچھا گیا کہ جمے ہوئے گھی میں چوہا گرگیا ہے۔ (اسے کیا کیا جائے؟) آپ نے فرمایا: ’’چوہے اور اس کے ارد گرد کے گھی کو نکال پھینکو۔ ‘‘