سنن النسائي - حدیث 4249

كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ جُلُودُ الْمَيْتَةِ صحيح أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ فَقَالَ: «دِبَاغُهَا طَهُورُهَا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4249

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل مردار کا چمڑا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی اکرم سے مردار کے کچے چمڑے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’دباغت (رنگنے) سے پاک ہو جاتا ہے۔‘‘
تشریح : دباغت کسی بھی ایسی چیز سے دی جاسکتی ہے جو چمڑے کی رطوبت کو ختم کر دے اور بدبو کو زائل کردے۔ دباغت کسی بھی ایسی چیز سے دی جاسکتی ہے جو چمڑے کی رطوبت کو ختم کر دے اور بدبو کو زائل کردے۔