سنن النسائي - حدیث 4240

كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ جُلُودُ الْمَيْتَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ كَانَ أَعْطَاهَا مَوْلَاةً لِمَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «هَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا؟» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4240

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل مردار کا چمڑا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا جو آپ نے اپنی اہلیہ متحرمہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی کو دی تھی، تو (اسے دیکھ کر) آپ نے فرمایا: ’’تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا لیا؟ ‘‘ انھوں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! وہ تو مردار ہے۔ تو رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ’’مردار (بکری) کر صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔ ‘‘