سنن النسائي - حدیث 4223

كِتَابُ الْعَقِيقَةِ كَمْ يُعَقُّ عَنِ الْجَارِيَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ لَا يَضُرُّكُمْ ذُكْرَانًا كُنَّ أَمْ إِنَاثًا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4223

کتاب: عقیقہ سے متعلق احکام و مسائل لڑکی کی طرف سے کتنے جانور ذبح کیے جائیں ؟ حضرت ام کرز رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺنے فرمایا: ’’ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری (عقیقہ میں) ذبح کی جائے۔ وہ (عقیقے کے جانور) نر ہوں یا مادہ (بکرے ہوں یا بکریاں) کوئی حرج نہیں۔ ‘‘